
سابق آسٹریلوی کپتان شین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے لئے کراچی آنے کا اعلان کردیا۔
اس سے پہلے شین واٹسن نے پاکستان آنے سے معازرت کی تھی کیونکہ ان کی فیملی انہیں پاکستان جانے سے منع کررہی تھی۔
شین واٹسن نے پاکستان آنے کا فیصلہ کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے مالک ندیم عمر کی درخواست پر کیا جس پر شین واٹسن نےنے پاکست میں میچز کھیلنے کی حامی بھر لی۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے پچھلے سیزنز میں بھی انہیں پاکستان میں کھیلنے کا کہا گیا تھا جس پر انہوں نے انکار کردیا تھا۔
شین واٹسن کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والے میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔