
پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے باغبانان کی 36 سالہ خاتون کو رات کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اس کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی۔
بچوں میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں جب کہ پانچوں بچوں اور ماں کی حالت تسلی بخش ہے۔
بچوں کے والد شاہداللہ نے پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔