Post Top Ad




اکتوبر 09, 2020

کورونا کے بڑھتے کیسز، شادی ہالز کیلئے گائڈ لائنز جاری

 


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے شادی ہالز کیلئے گائڈ لائنز جاری کردیں جس کے مطابق تقریبات کا دورانیہ 2 گھنٹے اور وقت رات 10 بجے تک ہوگا، خلاف ورزی پر شادی ہالز کو بھاری جرمانوں کے ساتھ کچھ وقت کیلئے سیل بھی کردیا جائے گا۔

شادی ہالز 15 ستمبر کو کھلے تاہم ہائی رسک ایریا بھی یہی ہیں، شادی ہالز میں احکامات کو نظرانداز کرنے سے وباء تیزی سے پھیل رہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے شادی ہالز کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔ ان ڈور تقریبات کیلئے 300 سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ بیرونی اجتماعات کیلئے یہ تعداد 500 افراد تک محدود ہوگی۔

اس کے علاوہ تقریبات کا دورانہ صرف 2 گھنٹے ہوگا اور شادی ہالز میں تقریب رات 10 بجے تک ہوگی۔

این سی او سی نے خبردار کیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے پیش نظر بھاری جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ سیل بھی کیا جائے گا، این سی او سی نے عوامی اجتماعات سے متعلق کہا کہ وباء کے باعث دنیا بھر میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی ہے، ملک میں اگر عوامی اجتماع انتہائی ضروری ہو تو ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔

Post Bottom Ad