![]() |
ذائع کے مطابق آئی جی سندھ سمیت کئی اعلی افسران نے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کیا ہے، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور متعدد ڈی آئی جیز شامل ہیں۔
آئی جی سندھ نے بھی اپنی چھٹی کی درخواست تیار کر لی ہے اور وہ کچھ دیر میں اسے منظوری کے لیے بھیج کر کام چھوڑ دیں گے۔
نمائندہ جیو نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ ثاقب اسماعیل میمن، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس غلام نبی میمن (کراچی پولیس چیف)، امین یوسف زئی ڈی آئی جی ایڈمن (کراچی)، ڈی آئی جی جنوبی (کراچی) جاوید اکبر ریاض ، ڈی آئی جی ایسٹ (کراچی) محمد نعمان صدیقی، ڈی آئی جی سی آئی اے (کراچی) محمد عارف حنیف ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد، ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ بھی چھٹی لینے والوں میں شامل ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس نے اپنی چھٹیوں کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کیپٹن(ر) صفدرکے خلاف ایف آئی آرکے واقعےمیں پولیس افسران کو بے عزت کیا گیا اور ایف آئی آر کے معاملے میں افسران سے ناروا رویے پر تمام پولیس افسران کو دھچکا لگا۔
عمران یعقوب نے لکھا ہے کہ دباؤ کے اس ماحول میں پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی مشکل ہے، اس دباؤ سےنکلنے کیلیےمجھے 60 روز کی رخصت درکار ہے۔
![]() |
تصویر بشکریہ: جیو نیوز |