
سوشل میڈیا پر اداکارہ ہانیہ عامر کا انگریزی گانا نا صرف چھا گیا ہے بلکہ مداحوں کو خوب پسندآگیا ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اداکاری کے میدان میں تو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہے لیکن اب انہوں نے انگریزی میں گانا گاکر مداحوں کی توجہ مزید اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔
اداکارانہ صلاحیتوں سے تو ہر کو ئی متاثر ہے مگر اُنہوں نے اپنی خوبصورت آواز اور بہترین انگریزی ایکسینٹ میں گانا گا کر مداحوں کو پھر سےحیران کر دیا۔