Post Top Ad




نومبر 23, 2020

اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان کے درمیان سعودیہ میں خفیہ ملاقات کا انکشاف



سرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بن یامن نیتن یاہو نے سعودی عرب کاخفیہ دورہ کیا اور دورے میں اسرائیلی وزیراعظم نےسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سےملاقات کی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:

 ’اسرائیل کو تسلیم کیا تو ایران، قطر اور سعودی عوام کو قتل کرنے کا موقع مل جائے گا‘

امریکا کا سعودی عرب پر اسرائیل کو تسلیم کرنے پر زور


رپورٹ کے مطابق دونوں نیتن یاہو اور محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ایک غیر اعلانیہ دورے پر ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے خفیہ طور پر ملاقات کی۔

امریکی اخبار کے مطابق نیتن یاہو کے ہمراہ اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ یوسی کوہن بھی ملاقات میں موجود تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے ملاقات پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے جب کہ سعودی حکومت کی طرف سے بھی اس ملاقات پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

Post Bottom Ad