Post Top Ad




نومبر 11, 2020

بہاولپور میں گھریلو جھگڑے پر غصے میں آ کر شوہر نے بیوی کے جسم کا اہم حصہ ہی کاٹ دیا

 


بہاولپور چولستان میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کی ٹانگ کاٹ دی ۔

پولیس کے مطابق چولستان میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے ساتھیوں کی مدد بیوی کی ٹانگ کاٹ دی، خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔پولس کاکہنا ہےکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، خاتون کے شوہر سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب بہاولپور کے علاقے بسم اللہ کالونی میں 10 دن قبل پسندکی شادی کرنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی کو اس کے شوہر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زہر دےکر قتل کیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے لڑکی کے شوہر سمیت 3 افراد کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Post Bottom Ad