Post Top Ad




نومبر 06, 2020

اداکارہ سدرہ بتول کی تین سال بعد شوبز میں واپسی

 

ٹیلی ویژن اداکارہ سدرہ بتول کی تین سال کے وقفے کے بعد شوبز میں واپسی، تفصیلات کے مطابق سدرہ نے اپنی نجی زندگی پر توجہ دینے کے لیے شوبز سے کچھ عرصے کے لیے کنارہ کشی اختیار کی۔

حال ہی میں سدرہ ایک مارننگ شو (گڈ مارننگ پاکستان) میں مہمان بن کر آئیں اور اپنی شوبز میں واپسی کا اشارہ دیا۔ سدرہ نے کہا کہ شادی سے پہلے ان کے کئی ڈرامہ پراجیکٹس نا مکمل تھے تاہم اب وہ انہیں پورا کریں گی۔

سدرہ بتول نامور اور ہٹ پاکستانی ڈراموں میں معاون کردار ادا کرنے کے لیے جانی  جاتی ہیں۔





سدرہ نے 2012 میں پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھا اس وقت سے اب تک وہ کافی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں ان کے چند مشہور ڈراموں میں داغ، یہ زندگی ہے، عشق ہماری گلیوں میں اور پرورش شامل ہیں۔

2017 میں سدرہ کی شادی اسد قریشی سے ہوئی جن سے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔

Post Bottom Ad