Post Top Ad




نومبر 07, 2020

کامیابی کے بعد جوبائیڈن کا امریکی عوام کے نام پیغام

 


امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے اپنی کامیابی پر امریکی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

امریکی ریاست پنسلوانیا کا نتیجہ آنے کے بعد ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے مطلوبہ 270 سے زائد الیکٹورل ووٹس حاصل کرلیے ہیں اور ان کے حریف ٹرمپ صدارتی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ناقابل شکست برتری حاصل کرنے کے بعد 77 سالہ جو بائیڈن حلف اٹھانے کے بعد امریکا کے 46 ویں صدر  بن جائیں گے۔

جوبائیڈن کاکہنا ہے کہ' آنے والے وقت میں ہمیں بہت سی مشکلات اور چیلنجز درپیش ہیں لیکن میں سب سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں تمام امریکیوں کا صدر بنوں گا چاہے آپ نے مجھے ووٹ دیا ہے یا نہیں'۔

نومنتخب امریکی صدرکاکہنا ہےکہ 'امریکی شہریوں نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے میں اسے برقرار رکھوں گا'۔

خیال رہے کہ اس وقت 4 ریاستوں میں گنتی جاری ہے جہاں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد بائیڈن کی فتح کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا، اگر ان ریاستوں میں ٹرمپ جیت بھی جائیں تو بائیڈن کی برتری پر کوئی فرق نہیں پڑےگا۔

جوبائیڈن الیکٹرز کی جانب سے باضابطہ انتخاب کے بعد 20 جنوری 2021کو عہدہ صدارت پر براجمان ہوجائیں گے ،جو بائیڈن امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے صدر ہوں گے ۔


Post Bottom Ad