Post Top Ad




دسمبر 26, 2020

کےالیکٹرک اور سوئی سدرن کے معاہدے میں تاخیر، کراچی میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا خدشہ

 


کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی میں گیس معاہدے میں تاخیر کے باعث کراچی میں گرمیوں کے موسم میں لوڈشیڈنگ بڑھنے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کے درمیان گیس کی فروخت کے معاہدے میں تاخیر کے معاملے پر کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے سوئی سدرن کو خط لکھ دیا۔

مونس علوی کی جانب سے سوئی سدرن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے ساتھ گیس فروخت معاہدے میں تاخیر ہو رہی ہے جس سے گرمیوں میں کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھ سکتی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ سوئی سدرن جلد گیس فروخت کے معاہدے کو حتمی شکل دے، گرمیوں میں پاور پلانٹس کو پوری صلاحیت پر چلانا پڑے گا۔

انہوں نے اپنے خط میں مزید کہا کہ گرمیوں میں گیس کی قلت پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ قابل قبول سطح سے بڑھ جائے گی جس سے کراچی کے شہریوں کو تکلیف ہو گی۔

Post Bottom Ad