Post Top Ad




جنوری 15, 2021

مکلی کے تاریخی قبرستان میں تدفین پر پابندی عائد

 


ٹھٹھہ میں مکلی کے تاریخی قبرستان میں تدفین پر پابندی عائد کردی گئی۔

نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا  ہے اور مکلی قبرستان کی چار دیواری کے ساتھ تدفین کی پابندی کے بورڈز بھی لگا دیے گئے ہیں۔

مکلی کا تاریخی قبرستان یونیسکو کے تاریخی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔

محکمہ نوادرات سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تاریخی ورثے کی فہرست میں شامل مکلی کے تاریخی قبرستان سمیت سندھ کے دیگر قبرستانوں میں تدفین پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

Post Bottom Ad