ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لاہور میں ریسکیو سروس 1122 کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
ترجمان ریسکیو سروس نے بتایا کہ ڈی جی ریسکیوپنجاب نےریسکیو 1122 کوہائی الرٹ کردیا ہے۔ ابھی تک زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پاکستان میٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 2 منٹ پر آیا جس کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 80 کلو میٹر زیر زمین تھی اور مرکز تاجکستان میں تھا۔