کراچی: ڈیری فارمز مالکان نے راتوں رات دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کردیا۔
قیمت میں اضافے سے دودھ کی فی لیٹر قیمت 140 روپے ہوگئی، اور ہول سیل قیمت میں بھی 16 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
اس سے پہلے دودھ 120 روپے لیٹر میں فروخت ہورہا تھا جبکہ دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے فی لیٹر ہے۔
جبکہ کئی دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں قیمت میں اضافے کا علم نہیں اور رہ دودھ پہلے والے ریٹ پر ہی فروخت کریں گے۔