Post Top Ad




فروری 11, 2021

زونگ نیٹ ورک میں خرابی، صارفین بیلنس کے بغیر کال، میسسج اور انٹرنیٹ استعمال کرسکتے ہیں

پاکستان کے معروف موبائل نیٹ ورک زونگ میں ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے صارفین انٹرنیٹ، کالز اور میسجز بغیر بیلنس کے بھی استعمال کررہے ہیں۔


یہ مسئلہ اس وقت سامنے آیا جب پاکستان کے مختلف شہروں سے لوگوں نے زونگ نیٹ ورک ڈاؤن ہونے کی شکایت کی۔ کئی صارفین کو کالز کرتے ہوئے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی صارفین نے زونگ وائی فائی ڈیوائسز کے بھی نہ چلنے کی شکایت کی۔


ایک صارف نے ٹوئٹر پر کہا کہ " زونگ نیٹ ؤرک کریش ہوگیا ہے، آپ زونگ انٹرنیٹ بغیر بیلنس کے استعمال کرسکتے ہیں۔

 کئی لوگ اس حوالے سے مزاحیہ میمز بھی شئیر کررہے ہیں۔


Post Bottom Ad