اداکار شہروز سبزواری اور ان کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ سائرہ یوسف جلد ہی ایک فلم میں ساتھ نظر آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم فائنل پوسٹ پروڈکشن کے آخری مراحل میں ہے اور سنیما کے کھلنے کے بعد جلد ہی ریلیز کردی جائے گی۔
سائرہ کے ساتھ آنے والی فلم کے حوالے سے شہروز سبزواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی کوئی غلط انتخاب نہیں کیا، کوئی بھی کام کرنے سے پہلے بسم اللہ کہتا ہوں اور اپنے طور پر بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی کہانی مشروط محبت کی کہانی پر مبنی ہے جس میں بھارتی اداکار انکور راٹھی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم سائرہ اور شہروز کی مشترکہ طور پر دوسری فلم ہوگی۔
