معروف اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نواز دیا گیا۔
یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ہونے والی تقریبِ تقسیمِ اعزازات میں مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مولانا طارق جمیل کو اسلامی اسکالر کی حیثیت سے ان کی خدمات پر صدارتی اعزاز حسن کارکردگی دیا ۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گذشتہ سال یوم آزادی کے موقع پر مولانا طارق جمیل کو سول ایوارڈ دینےکا اعلان کیا تھا۔