پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج ہرارے میں کھیلا جائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر 2:00 بجے کھیلا جائے گا۔
سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے، کورونا کے پیشِ نظر شائیقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی کے بعد دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جائے گی۔
پاکستان میں شائیقین جیو سوپر اور پی ٹی وی اسپورٹس پر میچ براہراست انجوائے کرسکتے ہیں۔