سعودی مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز نے کورونا مریضوں کے دوسرے لوگوں سے میل جول کو حرام قرار دے دیا ہے۔
سعودی مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ عوام وبا کی روک تھام کے لیے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ صحت اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک ہے اور انسان کو اس کی قدر کرنی چاہیے۔