کراچی: شہر قائد آج شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا جہاں پارہ 45 ڈگری تک جا پہنچا ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بحیرہ عرب میں طوفان کے باعث کراچی میں خشک اور گرم ریگستانی ہوائیں چل رہی ہیں اور سورج آگ برسا رہا ہے، شہر میں لُو کی کیفیت ہے، شہریوں کا گھر سے باہر نکلنا محال ہو گیا جب کہ درجہ حرارت بھی 45 ڈگری تک جاپہنچا ہے۔
کراچی میں اس وقت بھی درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 16 فیصد ہے۔