Post Top Ad




جون 13, 2021

معروف انڈین یو ٹیوبر بھون بام کے والدین کورونا سے انتقال کرگئے

 

YouTuber Bhuvan Bam loses parents
بھوون بام اپنے والدین کے ساتھ

بھارت کے معروف یوٹیوبربھون بام (بی بی کی وائنز) کے والدین کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

بھون بام نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے والدین کے انتقال  کا بتایا اور والدین کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کورونا نے میری لائف لائن چھین لیں، والدین کے بغیر کچھ بھی پہلے جیسا نہیں رہے گا۔

بھون کا کہنا تھاکہ ایک مہینے میں سب بکھر گیا، گھر، میرے خواب سب ختم ہوگیا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ میرے والدین میرے ساتھ نہیں ہیں، اب شروع سے جینا سیکھنا پڑے گا، اب جینے کا دل نہیں کررہا۔ 

بھون بام بھارت کے مشہور یوٹیوبر ہیں جو ’بی بی کی وائنز‘ کے نام کا چینل چلاتے ۔۔ہیں۔ ان کے چینل پر سبسکرائبر کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہے۔

Post Bottom Ad