Post Top Ad




جولائی 30, 2021

وزیراعلیٰ سندھ نے کل سے ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دے دیا

 


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے صوبے بھر میں کل سے ہونے والے تمام امتحانات ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  امتحانات کو بھی آگے بڑھانے کیلئے کہا ہے اور اگلے ہفتے امتحانات نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جاری ہیں جبکہ گزشتہ دنوں صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے اعلان کیا تھاکہ پہلے بارہویں اور اس کے بعد گیارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں  31 جولائی سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Post Bottom Ad