Post Top Ad




اگست 27, 2021

سندھ میں اسکول 30 اگست سے کھلیں گے، نوٹیفیکیشن جاری

 

Schools in Karachi will be re-open from 31th August

سندھ حکومت نے 30 اگست سے صوبے کے تمام نجی اور سرکاری اسکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 30 اگست سے تمام اسکولز کھل جائیں گے اور اسکول ہفتے میں 6 دن کھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 50 فیصد بچے ایک دن آئیں گے اور بقیہ 50 فیصد دوسرے دن آئیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول سربراہان اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی 100 فیصد ویکسینیشن یقینی بنائیں۔

اس سے قبل محکمہ تعلیم سندھ کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں اسکول کھولنے کے حوالے سے فیصلے کیے گئے۔

کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 100فیصد ویکسینیٹڈاسٹاف والےاسکول ہی ہفتے میں6 دن کھولے جا سکیں گے۔

Post Bottom Ad