افغان ٹی وی چینلز پرخواتین اینکرز کے ساتھ نشریات کا دوبارہ شروع

 


افغانستان کے ٹی وی چینل طلوع نیوز پر خواتین اینکرز کے ساتھ نشریات کا دوبارہ آغاز کردیا گیا۔

ٹی وی چینل کے سربراہ مراکا پوپل نے ٹوئٹ کے ذریعے چینل پر خواتین اینکرز کے ساتھ نشریات کی بحالی کی اطلاع دی۔

مراکا پوپل نے کچھ تصاویر بھی شیئر کیں اور بتایا کہ ہماری خواتین پریزینٹر نے طالبان کے میڈیا ٹیم کے رکن کا انٹرویو کیا ہے۔


جدید تر اس سے پرانی
اشتہار