افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے خواتین کے حجاب کرنے سے متعلق وضاحت دی ہے۔
برطانوی ٹی وی چینل اسکائے نیوزکو دیے گئے انٹرویو میں سہیل شاہین نے افغانستان میں خواتین کے حجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی جانب سے خواتین کو مکمل برقعہ پہننے کیلئے نہیں کہا جائے گا لیکن انہیں حجاب پہننا ضروری ہوگا۔
Taliban spokesman Suhail Shaheen says women will be expected to wear the hijab but not the burka in Afghanistan, adding: "That is for their security."https://t.co/Bb4o4gFI3G pic.twitter.com/kDo5QGy7zL
— Sky News (@SkyNews) August 17, 2021
انہوں نے کہا کہ برقعہ صرف حجاب نہیں ہے، حجاب کی مختلف اقسام ہیں جو برقعہ تک محدود نہیں ہیں، حجاب خواتین کی سکیورٹی کیلئے ہوگا۔