ارجنٹینا پاکستان سے 12 جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری جنگی طیارے خریدے گا ، جن کی کل مالیت 66 کروڑ 40 لاکھ ڈالر یعنی 111 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاطینی امریکی ملک ارجنٹائن نے اس خریداری کے لیے اگلے سال کے بجٹ میں رقم بھی مختص کر دی ہے۔
پاکستان سے خریدے جانے والے جنگی طیاروں میں 10 طیارے ایک سیٹ کے اور دو طیارے دو سیٹ کے ساتھ ہونگے۔
ارجنٹائن کی فضائیہ نے امریکا، روس اور بھارت کی پیش کشیں مستردکرکے پاکستان سے جنگی طیارے خریدنےکا فیصلہ کیا ہے۔
