Post Top Ad




ستمبر 17, 2021

نیوزی لینڈ کو آئی سی سی میں دیکھیں گے: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سخت برہم

 


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کی جانب سے سیریز منسوخ کرنے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں چیئرمین پی سی بی،  رمیز راجہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے، مجھے فینز اور کھلاڑیوں کے لیے بہت افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے واپسی کا یکطرفہ فیصلہ کیا اور اس معاملے میں کچھ شیئرنہ کرنا بھی مایوس کن ہے۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو آئی سی سی میں دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

Post Bottom Ad