Post Top Ad




اگست 01, 2022

حکومت نے ڈیزل مہنگا اور پیٹرول سستا کردیا

 


وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل مہنگا جبکہ  پیٹرول سستا کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 227 روپے 19 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ،  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد  نئی قیمت 244 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد  نئی قیمت 201 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 پیسے کمی کے بعد 191 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔

Post Bottom Ad