کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے، جس کے ساتھ ہی ووٹوں کی گنتی بھی شروع ہوگئی، اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی الیکشن کا پہلا غیر حتمی غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا والٹن کنٹونمنٹ بورڈ وراڈ نمبر 2 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 86 کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے چوہدری صیام 125 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے قاری محمد حنیف 75 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بنوں میں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ کا مکمل غیرسرکاری ، غیرحتمی نتیجہ سامنے آگیا، غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوارجمشید محی الدین 444 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام ف کے نعیم گل 348 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
کوہاٹ کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ1، میں غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے محسن عتیق 348 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پیپلزپارٹی کے شہریار خان 343 ووٹ لےکردوسرے نمبر پر رہے، کوہاٹ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 3 میں غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق آزادامیدوار سفیان رحمان 1070ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوارشوکت نواز457ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےکفایت اللہ خان 325ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار ملک محمد ریاض 83ووٹ لےکردوسرےنمبر پر رہے۔
گوجرانوالہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ10 میں غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کےامیدوارغلام مجتبی 662 ووٹ لیکرکامیاب اور مسلم لیگ ن کے طاہرفاروق 296 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
اوکاڑہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار عمیر خادم 641ووٹ لےکر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار مسعود احمد مرزا341ووٹ لےکردوسرے نمبر پر رہے۔
ملتان کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 6،غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوارثنا اکبر 156ووٹ لے کرکامیاب اور آزاد امیدوار محمدعارف رضا128ووٹ لےکردوسرےنمبر پر موجود ہیں۔
منگلا کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ2 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے میں آزاد امیدوار محمد حسین 552 ووٹ لے کر کامیاب رہے ، جبکہ آزاد امیدوار شکیل احمد 549 ووٹ لےکر دوسرےنمبر پر ہیں۔
لورالائی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار وحید خان 225ووٹ لے کر کامیاب رہے ، جبکہ آزادامیدوار ظریف خان 203ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ملتان کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار غلام جیلانی شیخ 158ووٹ لے کر کامیاب اور تحریک انصاف کےخلیل احمد 131ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ٹیکسلا کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے عابد حسین 738 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے یاسر محمود 268 ووٹ لےکر دوسرےنمبر پر موجود ہیں ۔
کھاریاں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2،غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے نصیر احمد بٹ 613ووٹ لے کر کامیاب رہے اور پاکستان مسلم لیگ ن کےمحمدصداقت تصور322ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پشاور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے میں آزاد امیدوار نعمان فاروق 705 ووٹ لے کر کامیاب اور تحریک انصاف کےمومن رشیدگرواڑہ193ووٹ لےکردوسرےنمبر پر ہیں۔
کھاریاں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے میں تحریک انصاف کے غلام احمد 650 ووٹ لے کر کامیاب اور مسلم لیگ ق کے شکیل احمد 485 ووٹ لےکردوسرےنمبر پر رہے۔
اکتالیس کنٹونمنٹ بورڈزکے دو سو پانچ وارڈز میں پندرہ سو انہتر امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے، پریزائیڈنگ افسران گنتی کے بعد پولنگ اسٹیشنز پرنتائج کا اعلان کریں گے۔
تمام پولنگ ایجنٹس اور امیدوار نتیجے کی کاپی پریزائیڈنگ افسروں سے حاصل کریں گے۔
خبر بشکریہ: ڈیلی جنگ
