آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
انگلش ٹیم نے 56 رنز کا ہدف باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 9 ویں اوور میں حاصل کیا۔ اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
An excellent bowling performance helps England get off to a flyer in their #T20WorldCup 2021 campaign 🙌#ENGvWI | https://t.co/bO59jyDrzE pic.twitter.com/5VaR7YL1uZ
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 23, 2021
دبئی میں ہونے والے اس میچ میں انگلینڈ نے 14.2 اوورز میں ویسٹ انڈیز کو محض 55 رنز پر آل آؤٹ کردیا تھا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل 13 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ عادل رشید 4، ٹائمل ملز، معین علی 2،2 جبکہ کرس ووکس اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
عادل رشید نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 2.2 اوورز میں محض 2 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ میچز کھیلے گی اور آخر میں گروپ 1 اور گروپ 2 کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔