آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اتوار کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
12 رکنی ٹیم کا اعلان پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جانب سے کیا گیا ہے جن میں سے میچ سے قبل 11 کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے۔
پاکستانی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں مندرجہ ذیل کھلاڑی شامل ہیں:
پاکستانی ٹیم میں شامل 12 کھلاڑی:
محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔