آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 66 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
India are off the mark ✅#T20WorldCup | #INDvAFG | https://t.co/ZJL2KKL30i pic.twitter.com/llszZPMNtH
— T20 World Cup (@T20WorldCup) November 3, 2021
ابو ظبی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے افغانستان کی پہلے بیٹنگ کی دعوت پر مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے، یہ رواں ورلڈکپ میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
بھارت نے افغانستان کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی ، پہلے روہت شرما اور کے ایل راہول کے درمیان 140 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اس کے بعد ہاردک پانڈیا اور رشبھ نے افغان بولرز کی درگت بنائی۔
روہت شرما 47 گیندوں پر 74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کے ایل راہول نے 69 رنز بنائے۔
اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا 35 اور رشبھ پنٹ 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، بھارت نے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ یہ رواں ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔
بھارت کے 210 رنز کے جواب میں افغانستان کے بیٹسمین ہدف کے قریب بھی نہ پہنچ پائے۔
افغانستان نے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔
افغانستان کے کریم جنت اور کپتان نبی کے علاوہ کوئی بھی افغان بیٹسمین بھارتی بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔
کریم جنت 42 اور کپتان محمد نبی 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3 اور ایشون نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ بھارت کو ایونٹ میں پہلی کامیابی ملی ہے ، اس سے قبل اسے پہلے 2 میچز میں (پاکستان اور نیوزی لینڈ) سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔