Post Top Ad




نومبر 11, 2021

کیچ چھوڑنے اور ناقص بولنگ پر حسن علی کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لےلیا

 


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5  وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں  19ویں اوور میں جب آسٹریلوی ٹیم کو 10 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے تو حسن علی نے شاہین کی گیند پر میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑ دیا۔

اتنے اہم موقع پرکیچ ڈراپ ہونے کے بعد ویڈ نے شاہین کو مسلسل 3 چھکے لگا کر فتح پاکستان سے چھین لی۔

حسن علی کی جانب سے اہم موقع پر کیچ ڈراپ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور حسن علی پر میمز کا سلسلہ شروع ہوگیا۔







Post Bottom Ad