وزیراعظم عمران خان گرین لائن منصوبے کے ٹرائل آپریشنز کا افتتاح کرنے آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔
گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان گرین لائن منصوبے کے ٹرائل آپریشنز کا افتتاح کریں گے اور 25 دسمبر سے منصوبے کو کمرشل بنیادوں پر چلایا جائے گا۔
یاد رہے کہ کراچی گرین لائن بس منصوبے کا سنگِ بنیاد 2016 میں ن لیگ کی حکومت نے رکھا تھا۔ منصوبے کو ایک سال میں مکمل ہونا تھا لیکن اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود منصوبہ اب بھی مکمل نہیں ہے تاہم آج عمران خان گرین لائن بس کے ٹرائل آپریشن کا افتتاح کرنے کراچی آرہے ہیں۔