تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل کی پمز ہسپتال میں جوس پینے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
ویڈیو میں شہباز گل کو پمز اسپتال میں اپنے کمرے میں ہشاش بشاش ہیں اور جوس اور فروٹ کھاتے دیکھے جاسکتے ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق شہباز گل مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان کی تمام رپورٹس کلیئر ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی شہبازگل کی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں، ایک ویڈیو میں انہیں ہسپتال میں اپنے کمرے میں ہشاش بشاش دیکھا جا سکتا ہے ، عملے نے پوچھا مٹن ٹھیک ہے، مٹن کھالیں گے؟ اس پر شہباز گل نے جواب دیا کچھ بھی لاکے دے دو، اس وقت جو دو گے میں کھا لوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کو ڈاکٹرز نے فٹ قرار دے کر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا
اس سے قبل پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز گل کی پمزہسپتال کے کمرے کی ایک ویڈیو چلائی تھی جس میں انہیں ہشاش بشاش اور پولیس اہلکاروں سے گفتگو کرتے دکھایا گیا تھا۔
