Post Top Ad




دسمبر 12, 2021

پی ایس ایل7 کی ڈرافٹنگ کی تقریب جاری، فرنچائز آفیشلز اور کھلاڑیوں کی شرکت

 


پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کی ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور میں جاری ہے۔ 

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کی ڈرافٹنگ کی تقریب ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں جاری ہے جس میں مختلف فرنچائزز کے آفیشلز اور کھلاڑی موجود ہیں۔

فرنچائزز نے اپنی ریٹنشن اور ٹریڈنگ کا عمل مکمل کرلیا تھا جس کے بعد لاہور قلندرز، کراچی کنگز،اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے 8،8 جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے 7،7 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔

پلاٹینیم، گولڈ اورایمرجنگ میں پہلی پک لاہورقلندرزکی ہے جبکہ سلورکے پہلے راؤنڈ میں پشاور، دوسرے میں ملتان، تیسرے میں کوئٹہ اورچوتھے راؤنڈ میں پشاور زلمی کی پہلی باری ہے۔

واضح رہے کہ ڈرافٹ کے لیے 425 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے، ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 18کھلاڑیوں پرمشتمل ہوگی جس میں پلاٹینیم، ڈائمنڈ اورگولڈ کے3،3، سلورکے 5 جبکہ ایمرجنگ اورسپلیمنٹری کے 2،2 کھلاڑی شامل ہوں گے۔ 

پلاٹینم کیٹیگری

لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں فخرز مان کو پک کرلیا۔

اس کے علاوہ  ملتان سلطانز نے ٹم ڈیوڈ،کراچی کنگز نے کرس جارڈن، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو، پشاور زلمی نے حضرت اللہ زازئی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن روئے کا انتخاب کیا ہے ۔

 ڈائمنڈ کیٹیگری

 ڈائمنڈ کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مارچنٹ ڈلان، ملتان سلطانز نے اوڈین سمتھ،کراچی کنگز نے لوئیس گریگری ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیمز فالکنر کو منتخب کیا۔

Post Bottom Ad