Post Top Ad




دسمبر 13, 2021

اسرائیلی وزیراعظم اپنے پہلے سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

 


اسرائیلی وزیراعظم نیفتالی بینیٹ اپنے پہلے سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی پہنچ گئے۔

ترجمان اسرائیلی وزیراعظم کے مطابق نیفتالی بینیٹ کل ابوظبی کےولی عہدمحمد بن زایدالنہیان سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان کے بیان کے مطابق  ملاقا ت میں نیفتالی بینیٹ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے ، اقتصادی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل یواےای تعلقات قائم ہونے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا  متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

خیال رہے کہ امریکا کی معاونت سے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات  کے درمیان سفارتی تعلقات گذشتہ برس قائم ہوئے تھے۔

Post Bottom Ad