پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا کی وجہ سےمتاثر ہوئےتھے اور وہ نجی اسپتال میں کئی روزسےوینٹی لیٹرپرتھے۔
2008 سے 2013 تک پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں رحمان ملک وفاقی وزیر داخلہ رہے۔
رحمان ملک کو بینظیر بھٹو کے بہت قریب سمجھا جاتا تھا اور انہوں نے میثاق جمہوریت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔