سینئر اینکر پرسن اور پروگرام 'سرعام' کے میزبان سید اقرار الحسن پر کراچی میں پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران حملہ ہوا ہے جس سے انکے سر اور گردن پر چوٹیں آئیں ہیں۔
Just in 🚨
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) February 14, 2022
Anchor person @iqrarulhassan got attacked during his program recording. He’s hospitalised now. Plz pray for him. pic.twitter.com/DLqV2QARco
صحافی احتشام الحق نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اقرار الحسن کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اقرار الحسن کی گردن اور سر پر خون لگا ہوا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اقرار الحسن سید کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ انہوں نے لوگوں سے دعا کی بھی اپیل کی ہے۔