Post Top Ad




مئی 20, 2022

سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کا دفاع کرتا ہوں، وزیرخارجہ بلاول بھٹو

 

عمران خان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے تحت روس کا دورہ کیا، وزیرخارجہ بلاول بھٹو
عمران خان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے تحت روس کا دورہ کیا، وزیرخارجہ بلاول بھٹو

نیویارک میں  وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہتھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کا  دفاع کرتا ہوں۔

نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹوکا کہنا تھا  کہ عمران خان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے تحت  دورہ روس  کیا تھا، جس کا وہ دفاع کرتے ہیں۔ کسی کو علم نہیں تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان موجودہ تنازع کا آغاز ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورہ روس پر پاکستان کو سزا دینا نا انصافی ہوگی، بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، افغان بحران کی شدت سے پوراخطہ متاثر ہوگا، عالمی برداری بحران کے خاتمے میں کردار ادا کرے۔


Post Bottom Ad