لاہور: پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری ہے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سبطین خان اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کے درمیان مقابلہ ہے۔
اسمبلی میں ووٹنگ تاخیر سے شروع ہوئی، وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔ سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری ووٹ ڈالنے آئے تو تحریکِ انصاف کے اراکین نے ان کے خلاف لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریکِ انصاف کے سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو گا اور اسی لیے انتخاب میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
