Post Top Ad




جولائی 29, 2022

پاکستان تحریکِ انصاف کے سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

 


پاکستان تحریک انصاف کے سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے سبطین خان کی کامیابی کا اعلان کیا۔ پینل آف چیئرمین کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کے سبطین خان ایوان کے نئے کسٹوڈین ہوں گے۔

نتائج کے مطابق اسپیکر کے انتخاب کیلئے مجموعی طور پر 364 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں سے سبطین خان 185 ووٹ لے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کو 175 ووٹ ملے، 4 ووٹ مسترد ہوئے۔

ن لیگ اوراتحادی جماعتوں کے امیدوار سیف الملوک نے سبطین خان کو کامیابی پر مبارک باد دی۔ 

سبطین خان کی کامیابی پر تحریک انصاف کے اراکین نے ایوان میں نعرے بازی کی۔

بعد ازاں سبطین خان نے بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی حلف اٹھایا، پینل آف چیئرمین وسیم خان بادوزئی نے ان سے حلف لیا۔


Post Bottom Ad