Post Top Ad




اگست 25, 2022

سعودی عرب کا پاکستان میں 1 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

 


سعودی عرب، پاکستان میں 1 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا جس کا حکم  سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز  نے جاری کردیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کا یہ اقدام  پاکستان کی معیشت اور عوام کی مدد کا اعادہ ہے۔

شاہ سلمان کی جانب سے یہ حکم نامہ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فون پرگفتگو کے بعد جاری کیا گیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی، جس پر بلاول بھٹو نے اپنے سعودی ہم منصب سے اظہار تشکر کیا۔

Post Bottom Ad