پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ 2022 کے میچز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں جو اگلے چند روز میں شروع ہونے والا ہے، اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ پاکستان میں ایشیا کپ میچز براہ راست کس طرح دیکھ سکتے ہیں۔
ایشیا کپ کا پہلا میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا تاہم شائقین کو جس میچ کا بے صبری سے انتظار ہے وہ ہے پاکستان بمقابلہ انڈیا کا میچ جو کہ 28 اگست بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ پہلے سری لنکا میں ہونا تھا تاہم سری لنکا کے غیر یقینی معاشی اور سیاسی حالات کے باعث اسے یو اے ای منتقل کردیا گیا تھا۔
پاکستان میں شائقین ٹورنامنٹ کے تمام میچ براہراست دیکھ سکیں گے:
- PTV Sports
- Ten Sports
- Daraz Mobile App
