Post Top Ad




اگست 22, 2022

پاکستان تحریک انصاف نے این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی

 


کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 کا ضمنی الیکشن جیت لیا۔

حلقہ این اے 245 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہا۔

این اے 245 کے مکمل 263  پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمود مولوی 29475 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

ایم کیو ایم امیدوار معید انور 13193 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار محمد احمد رضا نے 9836 ووٹ حاصل کیے۔

اس کے علاوہ آزاد امیدوار فاروق ستار 3479 اورمہاجر قومی موومنٹ کے محمد شاہد کو 1177 ووٹ ملے۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار  16282 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے اور حلقے میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ 11.8 فیصد رہا۔

Post Bottom Ad