Post Top Ad

اگست 14, 2022

پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کردیا گیا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے یادگاری نوٹ پر قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، سر سید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر 75 روپے کے نئے یادگاری نوٹ کا اجراء کردیا گیا۔ یہ نوٹ عوام کے لیے 30 ستمبر 2022 سے دستیاب ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے یادگاری نوٹ پر قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، سر سید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یادگاری نوٹ پر تصاویر تحریک پاکستان کی کوششوں کے اعتراف میں جاری کی گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یادگاری نوٹ کی پشت پر مارخور کی تصویر پائیدار ماحول پر توجہ کی عکاس ہے۔

Post Bottom Ad