Post Top Ad




اگست 14, 2022

پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر گوگل بھی پاکستانی رنگوں میں رنگ گیا

 


پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر گوگل بھی پاکستانی رنگوں میں رنگ گیا۔

جہاں پاکستان میں 75 واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے وہیں گوگل نے اپنے ڈوڈل پر پاکستانی پرچم اور کراچی میں واقع فریئر ہال کی تصویر سجا کر پاکستانیوں کو جشنِ آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

اس گوگل ڈوڈل پر کلک کرتے ہی سیکڑوں پاکستانی پرچم کے رنگ کی سبز و سفید جھنڈیوں کی بارش ہوتی نظر آتی ہے۔

واضح رہے کہ2011ء سے یومِ آزادی کے موقع پر گوگل ہر سال نیا ڈوڈل پیش کر کے پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارک باد پیش کرتا آ رہا ہے۔

Post Bottom Ad