سعودی عرب کی وزارتِ حج اور عمرہ نے مسجد الحرام میں بچوں کے داخلے کی اجازت دے دی ہے۔
وزارت نے یہ اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا، جس میں کہا گیا کہ والدین اپنے بچوں کو مسجد الحرام لے جاسکتے ہیں۔
Umrah pilgrims are allowed to bring their children 🕋#Makkah_and_Madinah_Eagerly_Await_You pic.twitter.com/nCf9r8t5zM
— Ministry of Hajj and Umrah (@MoHU_En) August 13, 2022
سرکاری حکم نامے کے مطابق 5 سال سے بڑی عمر کے بچوں کے لیے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔
جو والدین اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو مسجد الحرام لانا چاہتے ہیں انہیں کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ نومبر 2021 میں سعودی عرب نے 12 سال سے کم عمر بچوں کے مسجد الحرام میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔
