کراچی میں بارشوں کے باعث گیس کی لائنیں بیٹھ گئیں، جس سے مختلف علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔
جیو نیوز کی خبرکے مطابق، کراچی کے کئی علاقوں میں گیس کی لیکج کی شکایات ہیں تو کہیں گیس کی لائنوں میں پانی بھر جانے سے گھریلوں صارفین کو گیس نہیں مل رہی۔
کراچی کے علاقوں گلستان جوہر بلاک 17، محمود آباد ،کشمیر کالونی ،اختر کالونی، قیوم آباد، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، سٹی ریلوے کالونی اور لیاری میں گیس بندش یا کم پریشر کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دن کے اوقات میں گیس پریشر کچھ بہتر ہوتا ہے تاہم رات میں گیس بالکل بند ہوتی ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں ہوٹل سے کھانے کیسے کھائیں ان کی جیبوں پر بھاری پڑ رہا ہے۔
