اقراء یونیورسٹی کے بانی و چانسلر اور تحریکِ انصاف کے رہنما حنید لاکھانی آج صبح ڈینگی بخار کے باوث انتقال کر گئے۔
حنید لاکھانی کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا اور پھر طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔
اِن کی نماز جنازہ جمعرات 8 ستمبر (آج) بعدِ نماز عصر مسجد صہیم خیابان راحت ڈی ایچ اے میں ادا کی گئی۔
اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے بانی چانسلر حنید لاکھانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے سانحہ قراد دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اقراء یونیورسٹی ان ہی کا ویژن تھی اور ان ہی کی کوششوں اور محنت کی وجہ سے ملک کی سب سے بڑی نجی یونیورسٹی بن گئی تھی اور حنید لاکھانی کی بدولت ہی اقراء یونیورسٹی کا شمار ملک کی بہترین جامعات میں ہوتا ہے۔
