Post Top Ad




نومبر 04, 2022

آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 4 رنز سے شکست دے دی

 


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ  میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے افغانستان کو جیت کیلئے  169  رنز کا ہدف دیا، افغانستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی۔ راشد خان نے آخر میں ٹیم کو جتوانے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ راشد خان نے 23 گیندوں پر 48 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔


آسٹریلیا کی ٹیم کے سپر 12 میں تمام 5 میچز مکمل ہوگئے ہیں اور وہ 7 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ نیوزی لینڈ کے بھی 7 پوائنٹس ہیں لیکن وہ بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پہلی پوزیشن پر ہے۔ اگر انگلینڈ نے اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو اچھے مارجن سے شکست دے دی تو بہتر رن ریٹ کی وجہ سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے جبکہ آسٹریلیا باہر ہوجائے گا۔

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا۔

Post Bottom Ad